مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ بیروت میں صہیونی حکومت کے سائبر حملے کے بعد حزب اللہ نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے صہیونی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
صہیونی ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں راکٹ حملوں کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں اور شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں کی طرف جانے کا حکم دیا گیا ہے۔
حزب اللہ کے حملوں کے بعد صہیونی دفاعی سسٹم بھی فعال ہوگیا ہے۔
الجزیرہ شمالی فلسطین کے شہر الجلیل میں حزب اللہ کا راکٹ گرنے کے بعد آگ لگ گئی ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز بیروت کے علاقے ضاحیہ میں صہیونی حکومت نے سائبر حملہ کرکے دس سے زائد لبنانی شہریوں کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کردیا تھا۔
آپ کا تبصرہ