19 فروری، 2025، 7:49 AM

شام، جنوبی علاقوں پر صہیونی فوج کا حملہ

شام، جنوبی علاقوں پر صہیونی فوج کا حملہ

صہیونی فوج نے شام کے جنوبی علاقوں میں دفاعی تنصیبات پر دوبارہ حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی حکومت نے شام پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جنوبی علاقوں میں دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد مستقبل میں بننے والی شامی حکومت کی بنیادیں اور ملکی انفراسٹرکچر کو کمزور کرنے کے لئے صہیونی حکومت نے سرحدی علاقوں میں اہم مقامات پر قبضے کے علاوہ دفاعی تنصیبات کو خصوصی نشانہ بنایا ہے۔

صہیونی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی شام میں فوجی مراکز اور دفاعی تنصیبات پر بمباری کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ شام کی طرف سے لاحق خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملوں کے بعد زور دھماکے ہوئے اور آگ بھڑک اٹھی۔ حملے میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے کوئی خبر موصول نہیں ہوئی۔

News ID 1930473

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha