12 ستمبر، 2024، 7:21 PM

ایران اور تیونس کے درمیان براہ راست ایئر لائن شروع کرنے کے لئے تیار ہے، ایرانی سفیر

ایران اور تیونس کے درمیان براہ راست ایئر لائن شروع کرنے کے لئے تیار ہے، ایرانی سفیر

ایرانی سفیر نے تیونس اور ایران کے درمیان براہ راست ایئر لائن شروع کرنے کے لیے ملک کی تیاری کا اعلان کیا۔

مہر نیوز کے مطابق، تیونس میں ایران کے سفیر میر مسعود حسینیان نے ایران اور تیونس کے درمیان موجودہ تعاون کی سطح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران تیونس کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

ایرانی سفیر نے تیونس کے اسپیکر ابراہیم بودربالا کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر تاکید کی۔

اس ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ تعلقات بالخصوص اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور سائنسی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے سنجیدہ عزم کا اظہار کیا۔

ایران اور تیونس کے حکام نے دونوں ملکوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مقاصد کو عملی جامہ پہنانے پر بھی زور دیا۔

اس دوران فریقین نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے بعد غزہ  کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے واضح کیا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی قتل عام بین الاقوامی کنونشنز کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

News ID 1926601

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha