11 ستمبر، 2024، 6:02 PM

کریملن نے ایران کے خلاف امریکی الزامات کو ’بے بنیاد‘ قرار دیا

کریملن نے ایران کے خلاف امریکی الزامات کو ’بے بنیاد‘ قرار دیا

کریملن کے ترجمان نے ایران سے روس کو ہتھیاروں کی فراہمی کے بارے میں امریکہ اور مغرب کے حالیہ دعووں کو بے بنیاد قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے تاس نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ایران سے روس کو میزائلوں کی فراہمی کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے حالیہ دعوے کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا ہے۔ 

پیسکوف نے بلنکن کے اس دعوے کے بارے میں ایک پریس کانفرنس میں  کہا کہ ہم نے روس کو کسی قسم کے ہتھیاروں کی فراہمی کے بارے میں بہت سے الزامات سنے ہیں، لیکن یہ تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔

 انہوں نے تاکید کی کہ ہم متعدد ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں اور ہم مختلف شعبوں میں تعاون کرتے ہیں اور ہم اسے تمام متعلقہ ممالک کے مفادات کے مطابق جاری رکھیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ نے یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کو ہتھیاروں کی فراہمی کے بارے میں ایران کے خلاف امریکہ اور مغرب کے دعووں کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ روس کے ساتھ ایران کے فوجی اور تکنیکی شعبوں میں تعاون کو بنیاد قرار دیتے ہوئے واشنگٹن نے تہران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 

بلنکن کے مطابق تہران نے ماسکو کو بیلسٹک میزائل فراہم کیے ہیں!

 اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر ان بے بنیاد دعووں اور جھوٹے الزامات کے جواب میں لکھا کہ ایک بار پھر امریکہ اور یورپ نے غلط معلومات اور غلط منطق کی بنیاد پر کام کیا۔

ایران نے روس کو بیلسٹک میزائل فراہم نہیں کئے۔

News ID 1926576

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha