10 ستمبر، 2024، 8:42 PM

فلسطینی پناہ گزینوں پر صہیونی جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ایرانی وزارت خارجہ

فلسطینی پناہ گزینوں پر صہیونی جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فلسطینی پناہ گزینوں پر صہیونی فوج کی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے آج صبح صہیونی فوج کی جانب سے خان یونس میں فلسطینی پناہ گزینوں پر جارحانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

کنعانی نے صہیونی فوج کی جانب سے بنکر شکن بموں کے استعمال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نہتے اور معصوم فلسطینیوں پر خطرناک بموں کے استعمال سے ایک بار پھر واضح ہوگیا کہ صہیونی حکومت بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے لئے کسی اہمیت کی قائل نہیں ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ گذشتہ گیارہ مہینوں کے دوران غزہ میں صہیونی حکومت کی بربریت اور انسانیت سوز جرائم سے دنیا کو معلوم ہونا چاہئے کہ صہیونی حکومت عالمی اور بین الاقوامی امن کے لئے سنگین خطرہ ہے۔

انہوں نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ صہیونی حکومت کو فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت سے روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

News ID 1926553

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha