14 فروری، 2025، 6:48 PM

لبنان کی حاکمیت پر صہیونی حملے اور دھمکی کی مذمت کرتے ہیں، ایران

لبنان کی حاکمیت پر صہیونی حملے اور دھمکی کی مذمت کرتے ہیں، ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لبنان کی حاکمیت پر صہیونی حملے اور دھمکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقایی نے صہیونی حکومت کی طرف سے لبنانی شہریوں کے حامل مسافر طیارے کو دھمکی کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان نے صہیونی حکومت کے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی مسلسل اور کھلی خلاف ورزیوں کا تسلسل قرار دیا۔

انہوں نے بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن سمیت متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے ہوابازی کے خلاف خطرناک کارروائیوں کو روکنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کریں۔

یاد رہے کہ صہیونی حکومت کی شرپسندی نے بیروت ایئرپورٹ کے لئے معمول کی پروازوں میں خلل ڈالا تھا۔

News ID 1930343

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha