8 ستمبر، 2024، 10:26 AM

لبنان کے سرحدی علاقوں پر صہیونی فوج کا حملہ، فاسفورس بموں کا استعمال

لبنان کے سرحدی علاقوں پر صہیونی فوج کا حملہ، فاسفورس بموں کا استعمال

صہیونی فوج نے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقوں پر فاسفورس بموں سے حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے لبنانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فوج نے جنوبی لبنان پر دوبارہ حملہ کردیا ہے جس میں بھاری توپ خانے اور بمبار طیارے استعمال کئے گئے ہیں۔

لبنانی خبررساں ایجنسی یونیوز نے اتوار کو علی الصبح خبر دی ہے کہ لبنانی کے سرحدی قصبوں الخیام اور دیر میماس میں صہیونی فوج نے فاسفورس بم استعمال کیا ہے۔

لبنان نے صہیونی حملوں کے بعد ہونے والے نقصانات کے بارے میں اب تک کوئی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

لبنانی تنظیم حزب اللہ نے بھی صہیونی حملوں کے جواب میں اسرائیلی سرحدی شہر کریات شمونہ پر میزائل حملہ کیا ہے۔

News ID 1926488

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha