مہر نیوز کے مطابق، واشنگٹن کے بعد پیرس اسرائیلی غاصبوں کا دوسرا بڑا حامی ہے جس نے صیہونی رجیم کو سب سے زیادہ فوجی مدد فراہم کی ہے۔
دوسری یورپی جنگ کے بعد صیہونی رجیم کو سب سے زیادہ فوجی حمایت امریکہ کی طرف سے ملی ہے۔
اسرائیل نے فلسطینی مزاحمت کی انتقامی کاروائی "طوفان الاقصی" کے بعد 7 اکتوبر کو غزہ کا محاصرہ کرنے کے بعد وحشیانہ جنگی جرائم کا ارتکاب کیا جو ہنوز جاری ہے۔
اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے بیس لاکھ سے زائد فلسطینیوں پر زمین اور فضا سے آگ برسائی، جس کے نتیجے میں 41 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
صیہونی رجیم کی اس خونریز جارحیت کو امریکہ اور فرانس سمیت یورپی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔ انسانی حقوق کا راگ الاپنے والے مغربی ممالک صیہونی درندوں کے ہاتھوں فسلطینی قوم کی نسل کشی پر غاصب رجیم کو مہلک ہتھیار فراہم کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ