4 ستمبر، 2024، 3:20 PM

مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛

مشہد، ہر کوئی زائرین امام رضاؑ کی خدمت کے لئے کوشاں ہے

مشہد، ہر کوئی زائرین امام رضاؑ کی خدمت کے لئے کوشاں ہے

مشہد میں امام رضا علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر صوبے کے مختلف انتظامی اداروں اور مذہبی انجمنوں نے عام لوگوں کے ساتھ مل کر زائرین کو معقول خدمات فراہم کرنے کے لئے ضروری پلیٹ فارم مہیا کرنے کی کوشش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی، صوبائی ڈیسک: جب اربعین حسینی ختم ہوتا ہے تو تمام نگاہیں اور دل مشہد میں علی ابن موسی الرضا (ع) کے حرم کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں۔ ان عاشقان اہل بیت ع میں سے کچھ پیدل یا گاڑیوں میں مشہد مقدس کی سمت روانہ ہوتے ہیں تاکہ ماہ صفر کے آخری عشرے میں امام رؤف سے اپنی عقیدت اور سوگ کا اظہار کر سکیں۔

اس دوران اہل بیت (ع) کے چاہنے والوں کی ایک اہم تعداد زائرین کی خدمت کے لئے موکب لگا کر ہر طرح کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔ 

صوبہ خراسان رضوی کے مختلف انتظامی ادارے مذہبی انجمنوں اور عوامی طبقوں کے ساتھ مل کر زائرین کو اچھی اور باوقار خدمات فراہم کرنے کے لیے ضروری پلیٹ فارم مہیا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

صوبے کی ہلال احمر سوسائٹی ان امدادی تنظیموں میں سے ایک ہے جس نے مشہد شہر کے علاوو راستے میں بھی زائرین کی خدمت کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے۔ 

ہمسفران خورشید کا زائرین کی خدمت کا قومی منصوبہ

 مہر رپورٹر کے مطابق امام رضا علیہ السلام کے زائرین کے لئے امدادی اور انسانی خدمات کے حوالے سے صوبے کی ہلال احمر سوسائٹی کے سی ای او نے کہا: ہلال احمر سوسائٹی نے صفر کے آخری عشرے میں زائرین کی خدمت کے لئے تین خصوصی منصوبوں پر کام کیا۔

 انہوں نے کہا کہ تین ہزار نوجوان رضاکاروں نے وہیل چیئرز کے ساتھ مختلف شفٹوں میں 15 اسٹیشنوں پر زائرین کو حرم رضوی منتقل کرنے کے سلسلے میں بھرپور خدمات انجام دیں اور مجموعی طور پر ہلال احمر کے تقریباً پانچ ہزار افراد خدمات فراہم کر رہے ہیں ۔

 ایرانی ہلال احمر کے 116 انتظامی یونٹ سرگرم عمل ہیں

 مہر رپورٹر کے مطابق صوبہ خراسان رضوی کی ہلال احمر سوسائٹی کے نائب نے قوچان شہر میں ہلال احمر کے عارضی کیمپ کے دورے کے دوران  116 یونٹوں کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: مذکورہ انتظامی یونٹ، ثابت اور موبائل خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ 

حرم رضوی کے ارد گرد 12 پبلک فوڈ اسٹیشنز اور 6 موبائل نانوائی سروس کا قیام

 صوبائی بلدیہ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے حرم رضوی کے اطراف میں 12 پبلک فوڈ اسٹیشنز اور 6 موبائل نانوائیوں کی خدمات سے آگاہ کیا۔

زائرین کو فری ہیلتھ سروس کی فراہمی

 مہر رپورٹر کے مطابق مشہد یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے صدر محمود نے کہا: ان دنوں تمام طبی خدمات، بشمول فری علاج، دوائی اور میڈیکل ایمرجنسی سروس فراہم کی جارہی ہیں۔
  
حرم کے ارد گرد دواخانوں کی شبانہ روز خدمات

  مہر رپورٹر کے مطابق، مشہد یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے فوڈ اینڈ ڈرگ کے نائب صدر نے کہا: حرم رضوی کے اطراف میں موجود دواخانوں کو ادویات کا اسٹاک فراہم کیا گیا ہے جو شبانہ روز خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

فری بس اور ٹرین سروس کی فراہمی 

مشہد کے ٹریفک مینجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے امام رضا علیہ السلام کے یوم شہادت کے اختتام تک 24 گھنٹے فری بس سروس کا اعلان کرتے ہوئے کہا: روزانہ ایک میلن ایک لاکھ سے زائد افراد کی رفت و آمد بس کے ذریعے ہوتی ہے۔

 ہادی عطارزادہ طوسی نے کہا کہ ماہ صفر کے آخری 3 دنوں میں بس اور ٹرین سروس بالکل مفت ہے، سٹی ٹرین کی لائن 1 اور 2 کے ذریعے روزانہ 5 لاکھ سے زائد افراد کو سروس فراہم کی جاتی ہے۔ 

مشہد مقدس میں ہر سال زائرین امام رضا ع کی مہمان نوازی ہوتی ہے اور مختلف موکبوں نے زائرین کے لئے دسترخوان پھیلا رکھے ہوتے ہیں اور یہ بابرکت سلسلہ نہایت جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے۔

News ID 1926400

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha