3 مئی، 2025، 8:48 PM

بھارتی قونصلیٹ کو زاہدان سے مشہد منتقل کیا جائے گا

بھارتی قونصلیٹ کو زاہدان سے مشہد منتقل کیا جائے گا

ایرانی وزارت خارجہ کی منظوری سے بھارتی قونصلیٹ کو زاہدان سے مشہد منتقل کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے شمال مشرقی صوبے خراسان رضوی کے نائب گورنر نے کہا کہ بھارتی قونصلیٹ کو ایرانی وزارت خارجہ کی منظوری سے زاہدان سے مشہد منتقل کیا جائے گا۔

محمد علی نبی پور نے کہا کہ مشہد میں قونصلر دفاتر کو وسعت دینے کے لیے کی جانے والی منصوبہ بندی کے تحت بھارتی قونصلیٹ کو وہاں منتقل کرنے کے لیے تمام ضروری امور انجام دیے گئے ہیں۔

صوبائی نائب گورنر نے خراسان رضوی کی سفارتی معاملات میں اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس صوبے کی جغرافیائی حیثیت اور ثقافتی و زیارتی اہمیت کے سبب یہاں بین الاقوامی تعلقات کو آگے بڑھانے کے بڑی مواقع موجود ہیں اور یہ ملک کی خارجہ پالیسی میں موثر کردار کرسکتا ہے۔

News ID 1932374

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha