3 ستمبر، 2024، 11:45 AM

صہیونیوں کے ہاتھوں غرب اردن میں بھی فلسطینیوں کی نسل کشی تکرار ہوسکتی ہے، اقوام متحدہ

صہیونیوں کے ہاتھوں غرب اردن میں بھی فلسطینیوں کی نسل کشی تکرار ہوسکتی ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے فلسطینی امور نے کہا ہے کہ غزہ کا المیہ غرب اردن میں بھی تکرار ہوسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے فلسطین فرانچسکا آلبانیز نے غرب اردن کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں نسل کشی کا المیہ غرب اردن میں بھی تکرار ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی غزہ میں فلسطینی نہتے شہریوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں۔ غرب اردن میں بڑھتی کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے خدشہ ہے کہ صہیونی وہاں بھی فلسطینی عوام کا قتل عام کریں گے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ صہیونی نسل پرست وحشیانہ طریقے سے غزہ اور غرب اردن میں فلسطینیوں پر مظالم ڈھارہے ہیں جس کا مقصد فلسطینیوں کا مکمل خاتمہ ہے۔

آلبانیز نے کہا کہ بین الاقوامی عدالت سے اسرائیل سے چھوٹ ملنے کی وجہ سے گذشتہ دہائیوں کے دوران صہیونی حکومت نے فلسطینی عوام کے قتل عام اور نسل کشی کے اقدامات کئے۔

انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ غرب اردن میں صہیونیوں کی آبادکاری کا سلسلہ روکا جائے تاکہ غزہ کا المیہ دوبارہ رونما نہ ہو۔

News ID 1926365

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha