1 ستمبر، 2024، 1:56 PM

ایران زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائل ٹیکنالوجی میں دنیا کے چھے ممالک میں شامل ہے، جنرل عظیمی

ایران زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائل ٹیکنالوجی میں دنیا کے چھے ممالک میں شامل ہے، جنرل عظیمی

ایرانی فضائیہ کے کمانڈر جنرل عباس عظیمی نے کہا ہے کہ ایران زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائل ٹیکنالوجی میں دنیا کے ابتدائی چھے ممالک میں شامل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل عباس عظیمی نے یوم فضائی دفاع کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب سے پہلے تمام فضائی دفاعی سازوسامان بیرون ملک سے درآمد کیے جاتے تھے لیکن آج دفاعی ضروریات اور ہتھیار ملکی سائنسدانوں اور ماہرین کے ذریعے تیار کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فضائیہ کے موجودہ ریڈارز کی رینج 300 کلومیٹر سے زائد تک ہے جب کہ انقلاب سے قبل یہ تقریباً 45 کلومیٹر تھی۔ آج ایران زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائل ٹیکنالوجی میں ترقی کرتے ہوئے دنیا کے ابتدائی چھے ممالک کی فہرست میں شامل ہوچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگی حالات ہوں یا امن، فضائیہ ملک کے دفاع کے لئے ہمیشہ پوری طرح چوکس ہے۔ ہمسایہ ممالک کی سرحدوں پر کسی بھی قسم کے حالات کا سامنا کرنے کے لئے فضائیہ کے افسران اور جوان ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ 

جنرل عظیمی نے مزید کہا کہ وعدہ صادق آپریشن کے موقع پر بھی ملک کی شمال مغربی سرحدوں پر فضائیہ مکمل چوکس تھی۔

News ID 1926302

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha