1 ستمبر، 2024، 2:07 PM

ترکی شام سے فوجیوں کے انخلاء پر بات چیت کے لئے تیار ہے، روسی وزیر خارجہ

ترکی شام سے فوجیوں کے انخلاء پر بات چیت کے لئے تیار ہے، روسی وزیر خارجہ

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ ترکی شام سے فوجیوں کے انخلاء پر بات چیت کے لیے تیار ہے، لیکن ابھی تک مطلوبہ شرائط پر اتفاق نہیں ہوا ہے۔

مہر نیوز کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے  RT نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: ترکی شام سے فوجیوں کے انخلاء پر بات چیت کے لیے تیار ہے، لیکن اس کے مطلوبہ پیرامیٹرز پر ابھی تک اتفاق نہیں ہوا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم پناہ گزینوں کی واپسی اور دہشت گردی کے خطرے کو دبانے کے لیے ضروری اقدامات کے بارے میں بات کر رہے ہیں، جس سے ترک فوجی دستوں کی موجودگی غیر ضروری ہو جائے گی۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ شامی حکومت نے استنبول کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے شام سے ترک فوجیوں کے حتمی انخلاء کے عمل کے بارے میں واضح فیصلے کو ضروری قرار دیا ہے۔

News ID 1926300

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha