مہر نیوز کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ نے تہران میں اپنے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایران فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے لیے قابل قبول کسی بھی معاہدے کی حمایت کرے گا۔
اس ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے تہران اور دوحہ کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کی ترقی اور توسیع کے رجحان اور تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال خاص طور پر غزہ میں جاری صیہونی حکومت کے جرائم کے تسلسل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور فریقین کے درمیان پہلے سے طے پانے والے معاہدوں پر عمل درآمد پر بھی زور دیا۔
اس دوران قطری وزیر خارجہ نے عراقچی کو اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے وزیر خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
الثانی نے مزید کہا کہ قطر مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے دونوں ممالک کے اعلیٰ ترین عہدے داروں کے عزم اور ارادے کی بنیاد پر دونوں ممالک کے درمیان مزید تعاون اور تعامل کے لئے بھرپور کوشش کرے گا۔
آپ کا تبصرہ