24 اگست، 2024، 8:01 AM

عالمی فوجداری عدالت نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرے، چیف پراسکیوٹر کی درخواست

عالمی فوجداری عدالت نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرے، چیف پراسکیوٹر کی درخواست

بین الاقوامی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر نے صہیونی حکام کے خلاف سزا کے اجراء کے حوالے سے عدالت کے ججوں کی رائے طلب کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے مئی میں صیہونی حکام اور تحریک حماس کے رہنماؤں کی گرفتاری کی درخواست جاری کی تھی، اب اس نے ایک بار پھر اس درخواست پر عمل درآمد پر تاکید کی ہے۔

اس بنیاد پر بین الاقوامی عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے ایک بیان کے ذریعے عدالت کے ججوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقدمے کی سماعت سے قبل مئی میں جمع کرائی گئی درخواستوں پر فوری طور پر اپنے فیصلوں کا اعلان کریں۔

انہوں نے دلیل دی ہے کہ ایک مقررہ قانون کی بنیاد پر، ایسے حالات میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کا دائرہ اختیار بنتا ہے کہ وہ فیصلہ سنائے۔

کریم خان نے پہلے غزہ میں جنگی جرائم کے امکان کی وجہ سے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو اور وزیر جنگ یوف گیلنٹ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔  

News ID 1926154

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha