21 اگست، 2024، 12:57 PM

ایرانی نائب صدر کا یزد کے گورنر سے ٹیلیفونک رابطہ؛ پاکستانی زخمی زائرین کے علاج و معالجے پر تاکید

ایرانی نائب صدر کا یزد کے گورنر سے ٹیلیفونک رابطہ؛ پاکستانی زخمی زائرین کے علاج و معالجے پر تاکید

ایرانی نائب صدر جناب ڈاکٹر عارف نے صوبۂ یزد کے گورنر سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے پاکستانی زائرین کی بس الٹنے کے حادثے میں زخمیوں کی تازہ ترین حالت کے بارے میں دریافت کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے صوبہ یزد کے گورنر سے سے ٹیلی فون پر پاکستانی زائرین کے بس حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کے علاج معالجے کے عمل کی پیروی کرتے ہوئے اس واقعے کی وجوہات کے بارے میں دریافت کیا اور انہیں فوری علاج فراہم کرنے پر تاکید کی۔

انہوں نے اس المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین و اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

اس دوران صوبہ یزد کے گورنر مہران فاطمی نے حادثے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے زخمیوں کے علاج کے لئے طبی سہولیات کی فوری فراہم کا اعلان کیا۔

انہوں نے ایرانی وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کی جانب سے حادثے کے متاثرین اور زخمیوں کو علاج کے بعد پاکستان  منتقل کرنے کے لیے کیے گئے انتظامات سے بھی آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات پاکستانی زائرین کو لے جانے والی بس ایران کے صوبہ یزد میں دہشیر روڈ پر خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 28 زائر شہید اور 23 زخمی ہوگئے تھے۔

News ID 1926102

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha