16 اگست، 2024، 10:34 PM

غزہ جنگ بندی مذاکرات پر قطر، امریکا اور مصر کا مشترکہ بیان، معاہدے کی راہ ہموار ہو گئی ہے

غزہ جنگ بندی مذاکرات پر قطر، امریکا اور مصر کا مشترکہ بیان، معاہدے کی راہ ہموار ہو گئی ہے

غزہ کی پٹی میں جنگ بندی مذاکرات کے ثالث کے طور پر قطر، امریکہ اور مصر نے دوحہ مذاکرات کو سنجیدہ اور تعمیری قرار دیتے ہوئے آئندہ ہفتے کے اختتام سے قبل ان تینوں ممالک کے اعلیٰ حکام کی ملاقات کا اعلان کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کے لیے ثالثی کے طور پر کام کرنے والے تین ممالک قطر، امریکا اور مصر نے دوحہ میں ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات سنجیدہ اور تعمیری تھے جو مثبت ماحول میں ہوئے۔ آنے والے دنوں میں ثالثین غزہ میں مجوزہ جنگ بندی کے نفاذ کی تفصیلات پر کام جاری رکھیں گے۔

تینوں ممالک نے مزید کہا کہ تکنیکی ٹیمیں عمل درآمد کی تفصیلات پر کام جاری رکھیں گی، جن میں انسانی بنیادوں پر مقدمات، قیدیوں اور زیر حراست افراد شامل ہیں، اور ہمارے سینئر حکام ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے اگلے ہفتے کے اختتام سے قبل قاہرہ میں ملاقات کریں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ واشنگٹن نے قطر اور مصر کی حمایت سے ایک تجویز پیش کی جو خلا کو کم کرتی ہے اور 31 مئی 2024 کو جو بائیڈن کی طرف سے جنگ بندی اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2735 کے بارے میں پیش کی گئی دستاویز سے مطابقت رکھتی ہے۔

امریکی تجویز گزشتہ ہفتے طے پانے والے معاہدے کے نکات پر استوار ہے۔ مذکورہ تینوں ممالک نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انسانی جانوں کو بچانے، غزہ کو امداد فراہم کرنے اور علاقائی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے معاہدے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

News ID 1926022

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha