17 اگست، 2024، 7:23 AM

ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ،دوحہ مذاکرات پر تبادلہ خیال

ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ،دوحہ مذاکرات پر تبادلہ خیال

علی باقری اور ان کے قطری ہم منصب نے ٹیلی فون پر غزہ کے حالات اور دوحہ مذاکرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی عبوری وزیر خارجہ علی باقری کنی نے قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمن آلثانی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے غزہ سمیت خطے کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران علی باقری نے غزہ میں صہیونی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر جنگ بندی کے لیے کوششوں پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے دوحہ مذاکرات کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔

فلسطین میں جنگ بندی کے لئے صہیونی حکومت اور مقاومتی تنظیموں کے درمیان کئی دفعہ مذاکرات ہوچکے ہیں تاہم ہتن یاہو حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہر دفعہ جنگ بندی کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔

News ID 1926025

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha