15 اگست، 2024، 8:45 AM

غزہ میں امن کی بحالی کی ہر کوشش کا خیر مقدم کریں گے، چین

غزہ میں امن کی بحالی کی ہر کوشش کا خیر مقدم کریں گے، چین

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

ترجمان نے پریس کانفرنس کے دوران فلسطینی تنظیموں سے چین کے رابطے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین غزہ میں تنازعہ کو جلد از جلد ختم کرنے اور مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں پر زور دے رہا ہے۔

لن نے مزید کہا کہ چین علاقائی کشیدگی کو کم کرنے میں فعال کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں جو غزہ میں مستقل اور جامع جنگ بندی میں معاون ہوں۔

ترجمان نے کہا کہ چین عالمی برادری کے ساتھ مل کر صورتحال کو کنٹرول کرنے اور تنازعات کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے کام کرے گا۔

News ID 1925981

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha