14 اگست، 2024، 10:40 PM

"بین گوئر" کے دانستہ اور اشتعال انگیز اقدام کی مذمت کرتے ہیں، برطانوی وزیر خارجہ

"بین گوئر" کے دانستہ اور اشتعال انگیز اقدام کی مذمت کرتے ہیں، برطانوی وزیر خارجہ

آج، مسجد اقصیٰ پر "اتمار بن گوئر" کی قیادت میں صہیونی حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے برطانوی وزیر خارجہ نے کہا: "لندن مقدس مقامات پر بین گویر کی اشتعال انگیز اور دانستہ موجودگی کی شدید مذمت کرتا ہے"۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے مسجد الاقصی پر حملے میں صہیونی وزیر کے اشتعال انگیز اقدام کی مذمت کی ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ نے کہا: لندن بیت المقدس کے مقدس مقامات پر بین گویر کی اشتعال انگیز اور دانستہ موجودگی کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ڈیوڈ لیمی نے اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات کے بعد مزید کہا: ہم کشیدگی کو کم کرنے، غزہ میں جنگ بندی کے قیام اور یرغمالیوں (حماس کے زیر حراست صہیونی قیدیوں) کی رہائی کے لیے کام کریں گے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر کی قیادت میں 2000 صیہونیوں کے مسجد الاقصی پر حملے کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے۔

News ID 1925978

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha