11 اگست، 2024، 2:55 PM

غزہ پر مکمل قبضہ کرکے امداد روک دی جائے، صہیونی انتہا پسند وزیر کی ہرزہ سرائی

غزہ پر مکمل قبضہ کرکے امداد روک دی جائے، صہیونی انتہا پسند وزیر کی ہرزہ سرائی

انتہا پسند صہیونی وزیر بن گویر نے غزہ پر مکمل قبضہ کرکے فلسطینیوں کو امداد کی فراہمی روکنے کی تجویز دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ویب سائٹ الیوم کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی کابینہ کے انتہا پسند وزیر داخلہ بن گویر نے فلسطینیوں کے خلاف مزید سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

انتہاپسند وزیر نے کہا ہے کہ غزہ پر مکمل قبضہ کیا جائے اور غزہ کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع کرکے امداد کا سلسلہ مکمل بند کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حماس سے نہیں ڈرتے ہیں اور اس تنظیم کی مکمل نابودی تک حملے جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا راہ حل یہ ہے کہ غزہ کے امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ روک دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حماس کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ اور مذاکرات ایک تاریخی غلطی ہوگی۔

News ID 1925906

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha