مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی اخبار القدس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے وزیر دفاع ایویگڈور لیبر مین نے کہا ہے کہ غزہ کے شہریوں کے خلاف اگلی جنگ آخری ثابت ہو گی کیونکہ اس میں تمام فلسطینیوں کا مکمل طور پر خاتمہ کر دیا جائے گا۔ لیبرمین نے ان خیالات کا اظہار فلسطینی اخبار القدس کے ساتھ ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ غزہ سے اب کوئی جنگ برداشت نہیں کی جائے گی، خطے کے تنازعے کا حل دو ریاستی نظریہ ہے۔انہوں نے فلسطینیوں پر زور دیاکہ وہ حماس پر دباؤ بڑھائیں اور انہیں اسرائیل کے خلاف کارروائی سے روکیں ورنہ غزہ کے ساتھ اگلی جنگ آخری جنگ ہوگی۔
اسرائیل کے وزیر دفاع ایویگڈور لیبر مین نے کہا ہے کہ غزہ کے شہریوں کے خلاف اگلی جنگ آخری ثابت ہو گی کیونکہ اس میں تمام فلسطینیوں کا مکمل طور پر خاتمہ کر دیا جائے گا۔
News ID 1867843
آپ کا تبصرہ