10 اگست، 2024، 9:25 PM

غزہ میں اسکول پر صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

غزہ میں اسکول پر صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غزہ کے تابعین اسکول پر صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی غزہ کے تابعین اسکول پر صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ غزہ میں بچوں کے اسکول پر صہیونی حملہ جنگ بندی کی کوششوں کو ناکام بنانے کی سازش ہے۔ صہیونی حکومت کا حملہ نسل کشی اور جنگی جرائم کا واضح نمونہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت بین الاقوامی قوانین کو نہیں مانتی ہے۔ اسرائیل کو مظالم سے روکنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ مسلم ممالک اور حریت پسند طاقتیں فلسطینیوں کی مدد کریں۔

کنعانی نے کہا کہ تابعین اسکول پر حملے سے ثابت ہوتا ہے کہ صہیونی حکومت خطے اور عالمی امن کے لئے سنگین خطرہ بن گئی ہے۔ اقوام متحدہ کو صہیونی حکومت کے خلاف فوری ایکشن لینا چاہئے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جنگی جرائم پر صہیونی حکومت کے خلاف عالمی عدالت میں سنجیدگی کے ساتھ مقدمات چلائے جائیں۔

News ID 1925890

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha