10 اگست، 2024، 3:04 PM

ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنارہا ہے، امریکہ

ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنارہا ہے، امریکہ

امریکی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

امریکی حکام نے کہا ہے کہ اگرچہ اس وقت ایران ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کی کوشش نہیں کررہا ہے تاہم حالیہ جوہری سرگرمیوں کے نتیجے ایٹمی ہتھیار تک رسائی آسان ہوسکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تاحال موصول ہونے والی خبروں کے مطابق ایران نے ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے بیان کو ان کے موقف میں تبدیلی سے تعبیر کیا ہے۔ 

امریکہ اور یورپ کے دعوں کے مقابلے میں تہران نے کئی مرتبہ واضح طور پر کہا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے۔

News ID 1925882

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha