مہرخبررساں ايجنسي نے رائٹرز كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بين الاقوامي ايٹمي ايجنسي كے سربراہ محمد البرادعي نے امريكي يونيورسٹي ييل كے دوسو طلباء كے ايك اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايران كي طرف سے ايٹمي ہتھيار بنانے كے كوئي ثبوت موجود نہيں ہيں برادعي نے كہا كہ دنيا كو چاہيے كہ وہ ايران كو ايٹمي ہتھيار تيار كرنے سے روكنے كي كوشش كرے برادعي نے كہا كہ ايران اب ايك اہم ايٹمي ملك ميں تبديل ہوچكا ہے كيونكہ اس كے پاس يورينيم افزودہ كرنے كي صلاحيت موجود ہے برادعي نے كہا كہ ہيئت منصفہ نے ابھي تك ايران كے ايٹمي پروگرام كے پرامن ہونے كے بارے ميں يا ايٹمي ہتھيار بنانے كے بارے ميں كوئي فيصلہ نہيں كيا ہے انھوں نے كہا كہ ايران كے ايٹمي معاملے كو مذاكرات كے ذريعہ حل كيا جاسكتا ہے البرادعي نے شمالي كوريا پر الزام عائد كيا كہ وہ اپني ايٹمي ٹيكنالوجي سے استفادہ كرتے ہوئے امريكہ اور ديگر ممالك سے حق السكوت وصول كررہا ہے
البرادعي نے كہا ہے كہ
ايران كي طرف سے ايٹمي ہتھيار بنانے كے كوئي ثبوت موجود نہيں ہيں
بين الاقوامي ايٹمي ايجنسي كے سربراہ محمد البرادعي نے تاكيد كي ہے كہ ايران كي طرف سے ايٹمي ہتھيار بنانے كے كوئي ثبوت موجود نہيں ہيں البرادعي نے شمالي كوريا پر الزام عائد كيا كہ وہ اپني ايٹمي ٹيكنالوجي سے استفادہ كرتے ہوئے امريكہ اور ديگر ممالك سے حق السكوت وصول كررہا ہے
News ID 401111
آپ کا تبصرہ