6 اگست، 2024، 9:00 AM

اہم صہیونی فوجی مراکز پر حزب اللہ کا میزائل اور ڈرون حملہ

اہم صہیونی فوجی مراکز پر حزب اللہ کا میزائل اور ڈرون حملہ

حزب اللہ نے صہیونی فوج کے اہم اور حساس مراکز پر حملے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین میں اہم صہیونی فوجی مراکز پر حملے کا دعوی کیا ہے۔

تنظیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاہدین نے صہیونی فوج کے گولان بریگیڈ کے مرکز جبل نیریا پر میزائل حملہ کرکے شدید نقصان پہنچایا ہے۔

دوسری جانب صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے حملوں کے بعد سرحدی شہر الجلیل میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔

علاوہ ازین عبرانی میڈیا نے حزب اللہ کے ڈرون حملے کے نتیجے میں مقبوضہ علاقے میرون میں فوجی تنصیبات میں آگ لگنے کا انکشاف کیا ہے۔

News ID 1925817

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha