مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ ماحولیاتی کمیٹی کی خاتون سربراہ سمیہ رفیعی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملے کے نتیجے میں ایران کی مہمان نوازی پر حرف آیا ہے۔ ہمارے گھر میں آکر ہمارے مہمان پر حملہ کیا گیا۔ پوری دنیا میں بسنے والے ایرانی شہید اسماعیل ہنیہ پر ہونے والے حملے پر غمگین اور صہیونی حکومت پر غضبناک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت نے جسارت کرتے ہوئے تمام حدود کو پار کیا ہے۔ حد سے زیادہ پاؤں پھیلانے پر سخت جواب دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم صہیونی حکومت سے بدلہ لینے کے قانونی، سیاسی اور شرعی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ