28 جولائی، 2024، 9:01 PM

پاکستان، افغان سرحد کے نزدیک قبائل کے درمیان جھڑپیں، فریقین کے متعدد افراد ہلاک و زخمی

پاکستان، افغان سرحد کے نزدیک قبائل کے درمیان جھڑپیں، فریقین کے متعدد افراد ہلاک و زخمی

شمال مغربی سرحدی شہر پارچنار میں قبائلی اور مذہبی گروہوں کے درمیان جھڑپوں میں فریقین کی جانب سے نقصانات کا دعوی کیا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کے شمالی مغربی علاقے کرم کے صدر مقام پاراچنار میں کئی دنوں سے مختلف قبائل اور مذہبی گروہوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغان سرحد کے نزدیک واقع شہر میں قبائل اور جماعتیں ایک دوسرے پر حملے کررہی ہیں۔ 

مقامی پولیس افسر کے مطابق قبائلی سرداروں کی مدد سے متحارب گروپوں کے درمیان جنگ بندی ہوگئی ہے۔ اس وقت پولیس حساس علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لے رہی ہے۔

مقامی سیاستدانوں نے کہا ہے کہ حالیہ جھڑپیں جائیداد پر دو قبائل کے درمیان تنازع کے بعد شروع ہوئیں جس نے بتدریج پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پارچنار سے ہسپتال ذرائع نے کہا ہے کہ اب تک 30 سے زائد اجساد کو ہسپتال میں لایا گیا ہے۔

پاکستانی شیعہ جماعتوں کا کہنا ہے کہ تکفیری عناصر دہشت گردوں کی مدد سے زمین اور جائیداد پر تنازع کے بہانے مقامی شیعہ آبادی کو نشانہ بنارہے ہیں۔

News ID 1925643

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha