11 ستمبر، 2010، 10:46 AM

پاکستان

کرم ایجنسی میں پانی کے تنازعے پر جھڑپوں میں دس افراد ہلاک

کرم ایجنسی میں پانی کے تنازعے پر جھڑپوں میں دس افراد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں اپرکرم میں دو قبیلوں کے درمیان پانی کے تنازعے پر جھڑپوں میں دس افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں اپرکرم میں دو قبیلوں کے درمیان پانی کے تنازعے پر جھڑپوں میں دس افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گئے ہیں۔ بنگش اور منگل قبائل کے درمیان یہ جھڑپیں ہوئی ہیں۔ان دونوں قبائل کے درمیان کافی عرصے سےپانی کا تنازعہ چل رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات سے ان جھڑپوں میں دونوں طرف سے دس افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ اپر کرُم میں بنگش اور منگل قبائل کے درمیان کافی عرصے سے پانی اور راستے کا تنازعہ ہے۔ اور ان دونوں قبائل کے درمیان پہلے بھی کئی بار جھڑپیں ہوچکی ہیں جس میں اب تک مقامی لوگوں کے مطابق ستائس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

News ID 1149076

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha