17 جولائی، 2024، 9:24 PM

سعودی ولی عہد اور پزشکیان کی ٹیلیفونک گفتگو:

ایران سعودی تعلقات مستحکم ہونے سے فلسطین کا دفاع مضبوط ہوگا

ایران سعودی تعلقات مستحکم ہونے سے فلسطین کا دفاع مضبوط ہوگا

شہزادہ محمد بن سلمان نے ڈاکٹر پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بڑھنے سے فلسطین کا دفاع مضبوط ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے باہمی تعلقات اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام مسلمان ممالک کو غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کو روکنے کے اپنی توانائی کے مطابق اقدامات کریں۔ 

بن سلمان نے مزید کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں استحکام عالم اسلام کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہونے سے فلسطین جیسے اہم مسائل پر مسلمان ممالک کے درمیان ہماہنگی پیدا ہوگی۔ 

اس موقع پر پزشکیان نے ایرانی حجاج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری لانا نئی حکومت میں ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ تہران اور ریاض کے تعلقات میں اضافہ ہونے سے فلسطین کا دفاع مضبوط ہوگا۔ مسلمان ممالک کو چاہیے کہ اپنی توانائی کے مطابق صہیونی حکومت کو مظالم سے روکنا ہوگا۔

News ID 1925474

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha