15 جولائی، 2024، 9:26 PM

غزہ کا بحران عالمی تسلط پسند طاقتوں کے سیاہ کارناموں میں سے ایک ہے، محمد مخبر

غزہ کا بحران عالمی تسلط پسند طاقتوں کے سیاہ کارناموں میں سے ایک ہے، محمد مخبر

ایرانی قائم مقام صدر نے غزہ کے مظلوم عوام پر صہیونی جارحیت کی نسبت عالمی برادری اور مسلمان ممالک کی خاموشی پر شدید تنقید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی قائم مقام صدر محمد مخبر نے عاشورائے حسینی کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکومت عالمی برادری اور مسلمان ممالک کی خاموشی کے سایے میں مظلوم فلسطینی عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔۔ امریکہ کی حمایت کے تحت ہونے والی جارحیت کے خاتمے کے لئے کی جانے والی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم عالمی تسلط پسند طاقتوں کے سیاہ کارناموں میں شمار ہوتے ہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ اکثر اسلامی ممالک فلسطینیوں کے حق میں زبانی دعووں اور بیانات سے زیادہ کوئی اقدام نہیں کرسکے ہیں۔

قائم مقام صدر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے شروع سے آخر تک اپنے وظائف پر بھرپور عمل کیا ہے۔ یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ رہبر معظم نے تین مرتبہ کہا ہے کہ اس حکومت نے ابتدا سے آخر تک بغیر کسی وقفے کے کام کیا ہے۔ جب تک ہمارے پاس اختیارات ہیں، اسی لگن سے کام کریں گے اور اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔

News ID 1925421

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha