12 جولائی، 2024، 3:08 PM

ایرانی خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، اوپیک

ایرانی خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، اوپیک

اوپیک نے کہا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی چھے مہینوں میں ایرانی خام تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی چھے مہینوں کے دوران ایرانی خام تیل کی قیمت میں فی بیرل 4.76 ڈالر اضافہ ہوا ہے۔

اوپیک کے مطابق ایران کا خام تیل 83.65 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہوا۔ گذشتہ سال اسی مدت میں ایرانی تیل عالمی مارکیٹ میں 79 ڈالر فی بیرل فروخت ہوا تھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس عرصے میں ایران کے خام تیل کی قیمت بڑھنے سے سعودی عرب میں خام تیل کی قیمت 29 فیصد کم ہو کر 85.31 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

اوپیک کے مطابق جون 2024 میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی اوسط قیمت 37 فیصد کم ہونے سے 83.32 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

News ID 1925361

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha