11 مارچ، 2008، 5:57 PM

خام تیل

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور اس کی قیمت109 ڈالرز فی بیرل کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور اس کی قیمت109 ڈالرز فی بیرل کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کاسلسلہ جاری ہے جس کی بنیاد پر خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔خام تیل کی قیمت میں حالیہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکی نائب صدر سعودی عرب کو تیل کی پیداوار میں اضافہ کرنے پر زور دینے کے لئے ریاض کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس سے پہلے اوپیک نے گزشتہ ہفتے صدربش کی جانب سے تیل کی پیداوار میں اضافے کے مطالبے کے باوجود خام تیل کی یومیہ پیداوارمیں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 

News ID 653085

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha