4 جولائی، 2024، 10:57 AM

بیرون ملک ایرانی شہریوں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے، ایرانی وزارت خارجہ

بیرون ملک ایرانی شہریوں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فرانس سے ایرانی شہری بشیر بی زار کی رہائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ بیرون ملک ایرانی شہریوں کے حقوق کا تحفظ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کی ایک اہم ترجیح ہے۔

انہوں نے مقامی ایرانی میڈیا کو بتایا کہ بشیر بی زار رہا ہوگیا ہے جسے چند ہفتے قبل فرانس میں غیر قانونی طور پر گرفتار اور قید کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ مشہور ایرانی موسیقار اور فلم ساز بشیر بی زار کو فرانس میں سیاسی سرگرمیوں کے الزامات کے تحت گرفتار اور جیل میں بند کیے ہوئے ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا تھا۔ بی زار ایک آزاد میوزک کمپوزر اور فلم ساز ہیں۔ وہ اس سے قبل نیو ہورائزن انسٹی ٹیوٹ آف آرٹس اینڈ کلچر کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور لندن میں قائم اسلامک اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری تھے۔

انہوں نے کئی سالوں تک، اس نے ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے IRIB کے میوزک اور سونگ ڈپارٹمنٹ میں پروڈکشن مینیجر کے طور پر بھی کام کیا ہے۔

News ID 1925168

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha