1 جولائی، 2024، 1:11 PM

انسانی المیے سے بچنے کے لئے غزہ کی گزرگاہوں کو کھولا جائے، فلسطینی ہلال احمر

انسانی المیے سے بچنے کے لئے غزہ کی گزرگاہوں کو کھولا جائے، فلسطینی ہلال احمر

فلسطینی ہلال احمر نے غزہ میں درپیش انسانی المیے سے بچنے کے لئے رفح گزرگاہ کو کھولنے کی اپیل کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی حملوں اور انسانی امدادی کاموں میں رکاوٹ کی وجہ سے انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔ شہر میں بھوک اور قطحی راج کررہی ہے۔ یہ صورتحال انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کے لئے باعث تشویش ہے۔

غزہ کی بحرانی صورتحال کے پیش نظر فلسطینی ہلال احمر نے اپیل کی ہے کہ سرحدی گزرگاہوں کو فوری طور پر کھول دیا جائے۔

تنظیم نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے شہری غذائی قلت کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ہم اپیل کرتے ہیں کہ امدادی اشیاء کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے غزہ کی سرحدی گزرگاہوں کو فوری طور پر کھولا جائے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فورسز وقفے وقفے سے حملے کرکے امدادی کاموں میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں۔

News ID 1925107

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha