26 جون، 2024، 5:24 PM

صہیونی جارحیت، غزہ میں امدادی ٹیموں کے لئے حالات ناسازگار ہیں، اقوام متحدہ

صہیونی جارحیت، غزہ میں امدادی ٹیموں کے لئے حالات ناسازگار ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی حملوں کی وجہ سے امدادی ٹیموں کے لئے کام جاری رکھنا بہت مشکل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے غزہ میں صہیونی حکومت کے حملوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں رکاوٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے صہیونی حکومت سے اپیل کی ہے کہ امداد رسانی کے کاموں میں خلل ایجاد کرنے سے گریز کرے تاکہ امدادی ٹیمیں اطمینان کے ساتھ فلاحی اور امدادی کام جاری رکھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں متعدد مرتبہ امدادی کارکنوں کو نشانہ بنایا ہے جس کی وجہ سے امدادی کام متاثر ہوا ہے۔ اگر سچ بتایا جائے تو حقیقت یہ ہے کہ امدادی ٹیموں کے لئے حالات نہایت ناسازگار ہیں۔

دوجاریک نے مزید کہا کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر غزہ میں امدادی کاموں کی نگرانی کررہے ہیں۔ امدادی ٹیموں اور امداد لینے والے فلسطینی عوام دونوں کے حوالے سے حالات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ صہیونی حکومت اب تک متعدد مرتبہ غزہ میں فلسطینی عوام کو امداد رسانی کے کاموں میں خلل ایجاد کرچکی ہے۔ امدادی ٹیموں پر حملے کی وجہ سے اقوام متحدہ سمیت فلاحی اداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

News ID 1924982

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha