23 جون، 2024، 11:13 AM

مودی حکومت فسلطیینوں کی نسل کشی میں شریک

مودی حکومت فسلطیینوں کی نسل کشی میں شریک

صہیونی اخبار نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ غزہ کے آغاز سے ہی اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرکے فلسطینیوں کی نسل کشی میں حصہ ڈالا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں صہیونی حکومت فلسطینیوں کا قتل عام کررہی ہے۔ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے باوجود خود کو مہذب کہلانے والے ممالک صہیونی حکومت کی مدد کررہے ہیں۔

اسرائیلی اخبار یدیعوت احارونوت نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اور یورپ کے بعد بھارت بھی غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں مدد کررہا ہے۔

اخبار نے لکھا ہے کہ غزہ جنگ کے آغاز سے ہی مودی حکومت اسرائیل کو ہتھیار فراہم کررہی ہے جو فلسطین کے مختلف علاقوں میں نہتے شہریوں کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں متعدد مرتبہ غزہ میں صہیونی حکومت کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہورہی ہے۔ عالمی تنظیموں کی تشویش کے باوجود امریکہ اور برطانیہ سمیت مختلف یورپی ممالک اسرائیل کو دفاعی امداد دے رہے ہیں۔

News ID 1924899

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha