21 جون، 2024، 10:09 AM

تہران، سپاہ پاسداران کے ساتھ مخاصمت آمیز رویہ، کینیڈا کی نمائندگی میں اٹلی کا سفیر دفتر خارجہ طلب

تہران، سپاہ پاسداران کے ساتھ مخاصمت آمیز رویہ، کینیڈا کی نمائندگی میں اٹلی کا سفیر دفتر خارجہ طلب

سپاہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں ڈالنے کے بعد تہران میں کینیڈا کے مفادات کی محافظت کرنے والے اٹلی کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کینیڈا کی جانب سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو مخاصمت آمیز اقدام کے تحت دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کے بعد ایرانی وزارت خارجہ نے تہران میں کینیڈا کے مفادات کے محافظ اٹلی کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

وزارت خارجہ میں امریکی امور کے سربراہ نے اس موقع پر کہا کہ کینیڈا کا اقدام غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا کے اس اقدام کے بعد ایران ضروری اقدامات کرے گا۔

اٹلی کے سفیر نے اس موقع پر کہا کہ ایران کے احتجاج کے بارے میں کینیڈا کو فوری طور پر مطلع کیا جائے گا۔

News ID 1924848

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha