16 جون، 2024، 7:51 PM

پاکستانی وزیراعظم کا ایرانی قائم مقام صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پاکستانی وزیراعظم کا ایرانی قائم مقام صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

شہباز شریف نے ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر مخبر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے قائم مقام صدر محمد مخبر کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کے دوران انہیں اور ایران کی حکومت اور قوم کو عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں لکھا: ایران کے قائم مقام صدر محمد مخبر کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کے دوران عیدالاضحیٰ کے حوالے سے ایران کی حکومت اور قوم کو دلی مبارکباد پیش کی اور مرحوم ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران طے پانے والے تمام اہداف کے حصول کے لئے اسلام آباد کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا: ایران کے صدارتی انتخابات کے کامیاب انعقاد کے لیے تہہ دل سے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

News ID 1924745

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha