16 جون، 2024، 3:08 PM

عید قربان و غدیر کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب کی جانب سےبعض قیدیوں کی سزا معاف یا کم کرنے کی منظوری

عید قربان و غدیر کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب کی جانب سےبعض قیدیوں کی سزا معاف یا کم کرنے کی منظوری

رہبر معظم کے معافی نامے کے تحت جیلوں میں قید 2654 قیدیوں کو معافی یا سزاؤں میں تخفیف کی صورت میں ریلیف ملے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے عید قربان و عید غدیر کی مناسبت سے ایران کہ جیلوں میں مختلف جرائم کی سزا بھگتنے والے قیدیوں کو معافی دینے یا سزاؤں میں تخفیف کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسن اژہ ای نے رہبر معظم کے نام ایک خط میں ملک کی جیلوں میں قید افراد کی سزاؤں میں معافی یا تخفیف کی اپیل کی تھی۔

رہبر معظم نے عدلیہ کے سربراہ کی درخواست قبول کرتے ہوئے قیدیوں کی سزاؤں میں تخفیف یا معافی کا اعلان کیا ہے۔

رہبر معظم کے معافی نامے کے تحت جیلوں میں قید 2654 قیدیوں کو معافی یا سزاؤں میں تخفیف کی صورت میں ریلیف ملے گا۔

News ID 1924733

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha