مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نئے سال، عید سعید فطر اور یوم جمہوریہ اسلامی ایران کی مناسبت سے جیلوں میں قید ایک ہزار سے زائد افراد کے لیے معافی، سزاؤں میں تخفیف یا تبدیلی کا حکم جاری کردیا ہے۔
ایرانی عدلیہ کے سربراہ حجتالاسلام والمسلمین محسن اژهای نے رہبر انقلاب کو ایک درخواست ارسال کی تھی، جس میں سول اور فوجی عدالتوں کے 1,526 مجرموں کے لیے معافی یا سزا میں تخفیف کی سفارش کی گئی تھی۔
رہبر معظم انقلاب نے درخواست منظور کرتے ہوئے مذکورہ قیدیوں کے لئے ریلیف کا حکم جاری کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ