مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بعض مجرمین کی سزاؤں میں معافی اور تخفیف کی درخواست کو منظور کرلیا ہے۔ انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دیوانی، فوجداری، ریاستی اور انقلابی عدالتوں میں سزا یافتہ چھ سو اکتیس مجرموں کی سزا میں تخفیف یا پھر انھیں معاف کرنے کی درخواست کو منظور کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی نے انقلاب اسلامی کی اڑتیسویں سالگرہ کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کو خط لکھ کر ان مجرمین کی سزا میں تخفیف اور معافی کی درخواست پیش کی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ ان مجرمین کو خصوصی کمیشنوں کے اجلاس میں پیش کردہ سفارشات کے بعد تخفیف کا اہل قرار دیا گیا تھا، جسے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے منظور کرلیا ہے۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بعض مجرمین کی سزاؤں میں معافی اور تخفیف کی درخواست کو منظور کرلیا ہے۔
News ID 1870312
آپ کا تبصرہ