14 جون، 2024، 5:58 PM

انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت سے اسلامی نظام کی طاقت میں اضافہ ہو گا، سینئر ایرانی کمانڈر

انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت سے اسلامی نظام کی طاقت میں اضافہ ہو گا، سینئر ایرانی کمانڈر

بریگیڈیئر جنرل علی رضا صباحی فرد نے کہا کہ انتخابات میں زیادہ سے زیادہ شرکت سے دنیا میں ایران کی قبولیت اور اسلامی نظام کی طاقت میں اضافہ ہوگا۔

مہر نیوز کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے سینئر کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی رضا صباحی فرد نے جمعرات کو شہید ستاری آپریشنل یونٹ کے کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے خدمت، صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے خون کا احترام کرتے ہوئے انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت سے دنیا بھر میں ایران کے وقار اور ترقی میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کی طاقت ملک کے مختلف اور فیصلہ کن میدانوں میں عوام کے کردار میں پوشیدہ ہیں۔

 بریگیڈیئر جنرل علی رضا صباحی فرد نے مزید کہا کہ شہدائے خدمت صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت نے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے دفاعی ہتھیاروں کی ملکی سطح پر تیاری اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا ایران کی مسلح افواج کے سنجیدہ ایجنڈے میں شامل ہے جس سے ملک کی دفاعی طاقت کو تقویت ملے گی7۔

News ID 1924684

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha