7 جون، 2024، 10:59 PM

اقوام متحدہ، سیکورٹی کونسل میں پاکستان سمیت چھے نئے ممالک منتخب

اقوام متحدہ، سیکورٹی کونسل میں پاکستان سمیت چھے نئے ممالک منتخب

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان سمیت چھے نئے ممالک کو سیکورٹی کونسل کا رکن منتخب کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل مجموعی طور پر 15 اراکین پر مشتمل ہے جن میں سے 5 مستقل اور 10 غیر مستقل ہیں۔ غیر مستقل ممالک کو دو سال کی مدت کے لئے سیکورٹی کونسل کی رکنیت دی جاتی ہے۔

ہر سال پانچ نئے ممالک پرانے اراکین کی جگہ منتخب ہوتے ہیں اس طرح مختلف ممالک باری باری سیکورٹی کونسل کا غیر مستقل رکن بنتے ہیں۔ مستقل اراکین میں چین، روس، امریکہ، برطانیہ اور فرانس شامل ہیں۔

یورو نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ووٹنگ کے ذریعے پاکستان سمیت پانچ اراکین کو سیکورٹی کونسل کا رکن منتخب کیا ہے جو اگلے سال کے شروع میں سیکورٹی کونسل میں باقاعدہ طور پر شامل ہوں گے۔

نئے منتخب ہونے والے ممالک میں پاکستان کے علاوہ ڈنمارک، پانامہ، صومالیہ اور یونان شامل ہیں جو اگلے سال کے آغاز پر اکواڈور، جاپان، مالٹا، سویڈن اور موزمبیق کی جگہ لیں گے۔

جنرل اسمبلی میں ڈنمارک نے 184، پاکستان نے 182، یونان نے 182، پانامہ نے 183 اور صومالیہ نے 179 ووٹ حاصل کئے۔

News ID 1924545

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha