16 مارچ، 2006، 9:06 PM

امريكي مخالفت كے باوجود

اقوام متحدہ كي جنرل اسمبلي نے بھاري اكثريت سے انساني حقوق كونسل قرارداد كو منظور كرليا ہے

اقوام متحدہ كي جنرل اسمبلي نے بھاري اكثريت سے انساني حقوق كونسل قرارداد كو منظور كرليا ہے

امريكي مخالفت كے باوجود اقوام متحدہ كي جنرل اسمبلي نے بھاري اكثريت سے انساني حقوق كونسل كي قرارداد كو منظور كرليا ہے جس كے تحت ايك نئي انساني حقوق كونسل كا قيام عمل ميں آئے گاجو موجودہ ادارے ہيومن رائٹس كميشن كي جگہ لےگي

مہرخبررساں ايجنسي نے اخبار واشنگٹن پوسٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اقوام متحدہ كي جنرل اسمبلي نے بھاري اكثريت سے انساني حقوق كونسل كي قرارداد كو منظور كرليا ہے جس كے تحت ايك نئي انساني حقوق كونسل كا قيام عمل ميں آئے گاجو موجودہ ادارے ہيومن رائٹس كميشن كي جگہ لےگي انساني حقوق كے موجودہ كميشن پر تنقيد كي جاتي رہي ہے كہ ركن ممالك اس كے اقدار اور مقاصد پر عمل نہيں كرتے نئي كونسل ميں سينتاليس ركن ممالك ہوں گے امريكہ نئي انساني حقوق كونسل كي قرارداد كي بعض شقوں كو اپني مرضي كے مطابق كرنے كي سرتوڑ كوشش كررہا تھا امريكہ نے كہا تھا كہ كونسل كے ركن ممالك كي تعداد كم ہوني چاہئے تھي تاكہ وہي ممالك اس كے ركن بنيں جو انساني حقوق كا دفاع كرتے ہيں امريكي موقف يہ بھي تھا كہ كونسل كے اراكين كا انتخاب اكثريت سے نہيں بلكہ دو تہائي ووٹوں سے ہونا چاہئےجس ميں اسے واضح ناكامي كا سامنا كرنا پڑا ہے اوراقوام متحدہ كي جنرل اسمبلي نے بھاري اكثريت سے قرارداد كے حق ميں ووٹ ديكر امريكي اميدوں پر پاني پھير ديا ہے اور اس بات كو واضح كرديا ہے كہ امريكہ دنيا ميں اكيلا كچھ نہيں كرسكتا ہے امريكہ اور اسرائيل ، مارشل آئلينڈز اور پلاؤ 4 ممالك نے اس قرارداد كے خلاف ووٹ ديا جبكہ 170 ممالك كي بھاري اكثريت نے اس قرارداد كے حق ميں ووٹ ديكر منظور كرليا يہ كونسل كوفي عنان كي ايك سال كي جد و جہد كے بعد منظور ہوئي ہے  امريكي سفير جان بولٹن نے كہا كہ نئي كونسل كے قيام كے بارے ميں پيش كي جانے والي قرارداد كے خلاف ووٹ دينے كے باوجود امريكہ نئي انساني حقوق كونسل كو مؤثر بنانے كے ليے كام كرے گا

News ID 304139

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha