مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، تہران میں شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی تشییع جنازہ میں غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تاجیکستان کے صدر امام علی رحمان، آذربائیجان کے وزیراعظم، افغان حکمران جماعت طالبان کا اعلی وفد اور بھارتی صدر کے معاون کی سربراہی میں اعلی حکومتی وفد تہران پہنچ گیا ہے۔
افغان طالبان کے وفد میں وزیراعظم کے اقتصادی معاون ملا برادر آخوند اور وزیرخارجہ امیر خان متقی اور دیگر افراد شامل ہیں۔
غیر ملکی وفود تہران کے مہر آباد ائیرپورٹ پر پہنچنے کے بعد ایرانی وزارت خارجہ اور سفارتی اہلکار مہمانوں کا استقبال کررہے ہیں۔
اب تک 40 سے زائد ممالک کے اعلی سطحی وفود تہران میں شہید صدر رئیسی کی تشییع جنازہ میں شرکت کرنے کے لئے پہنچ گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ