22 مئی، 2024، 10:51 AM

شہید صدر رئیسی کی تشییع جنازہ، غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ جاری

شہید صدر رئیسی کی تشییع جنازہ، غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ جاری

شہید صدر رئیسی کی تشییع جنازہ میں غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، تہران میں شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی تشییع جنازہ جاری ہے۔

تہران یونیورسٹی میں رہبر معظم کی اقتدا میں نماز جنازہ کے بعد شہداء کی لاشوں کو تشییع کے لئے انقلاب اسکوائر سے آزادی اسکوائر کی طرف لے جایا جارہا ہے۔

تشییع میں شرکت کے لئے غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

تہران کے مہر آباد بین الاقوامی ائیرپورٹ پر مختلف ممالک کے اعلی سطحی وفود پہنچ رہے ہیں۔ وزارت خارجہ کے عہدیدار مہمانوں کا استقبال کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ شہید صدر رئیسی کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لئے 40 سے زائد ممالک کے اعلی سطحی وفود تہران پہنچ گئے ہیں۔

غیر ملکی وفود میں سربراہان مملکت سمیت وزراء بھی شامل ہیں۔

News ID 1924157

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha