21 مئی، 2024، 7:58 AM

سعودی وزیر خارجہ کا ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ سے اظہار تعزیت

سعودی وزیر خارجہ کا ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ سے اظہار تعزیت

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کے دوران سعودی بادشاہ اور ولی عہد کی جانب سے رہبر معظم انقلاب، ایرانی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کے دوران سعودی بادشاہ اور ولی عہد کی جانب سے رہبر معظم انقلاب، ایرانی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔ 

علی باقری نے سعودی وزیر خارجہ کے اظہار ہمدردی اور اس ملک کے فرمانروا اور ولی عہد کی جانب سے تعزیتی پیغامات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے تعلقات کی بحالی اور استحکام میں دونون ملکوں کے سربراہان اور وزرائے خارجہ شہید امیر عبداللہیان اور بن فرحان کی مشترکہ کوششوں کی طرف اشارہ کیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون خطے کی سلامتی اور استحکام کے لئے مفید اور سازگار ثابت ہو گا۔

News ID 1924107

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha