مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عراق میں قید ایرانی شہری محمد رضا شہروند کے والد اور بیوی نے ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی اور رضا شہروند کی گرفتاری کے حوالے سے گفتگو کی۔
ملاقات کے دوران ایرانی شہری کی بیوی نے اپنے شوہر کی گرفتاری کے بعد خود اور بچوں پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں وزیرخارجہ کو بتایا اور کہا کہ حکومت ان کے شوہر کی رہائی کے لئے ہر ممکن کوشش کرے۔
اس موقع پر امیر عبداللہیان نے ایرانی شہریوں کے حقوق کے تحفظ کو حکومت کی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں ایرانی شہریوں کے حقوق کا ہر ممکن دفاع کیا جائے گا۔
انہوں نے نوری شہروند کی رہائی کے لئے کئے گئے اقدامات سے ان کے گھر والوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نوری کی رہائی کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گی۔
آپ کا تبصرہ