مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی ٹی وی چینل اے بی سی نیوز نے امریکی محکمہ خارجہ کے سابق عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ واشنگٹن نے صیہونی حکومت کو ہتھیار فراہم کرنے میں اپنی قانونی ذمہ داریوں کو پورا کرنے سے گریز کیا۔
سابق امریکی حکام کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ کی صیہونی حکومت کے امریکی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق رپورٹ انتہائی ناقص اور دانستہ طور پر گمراہ کن ہے۔
ان عہدے داروں کا کہنا ہے کہ بائیڈن حکومت کو معلوم ہونا چاہیے کہ صیہونی رجیم کو مہلک ہتھیار کی فراہمی سیاسی مسئلہ نہیں بلکہ خالصتا ایک قانونی مسئلہ ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے سابق عہدیداروں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کی پٹی میں 14 ہزار بچوں سمیت 34 ہزار سے زائد افراد شہید ہوئے جن میں سے زیادہ تر امریکی ہتھیاروں سے مارے گئے۔
آپ کا تبصرہ